مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن حکومت کے ترجمان نے واضح طور پر آبنائے ہرمز میں موجودگی کی امریکی تجویز کو رد کردیا ہے۔ جرمن حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز میں موجودگی کے سلسلے میں امریکہ کے اشاروں پر نہیں چلیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ جرمنی کے لئے سفارتی راستہ طے کرنا اہم ہے اور اسی لئے جرمن حکومت امریکہ کی تجویز کے بارے میں محتاط ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جرمنی کے وزیر خارجہ نے بھی ایران مخالف اتحاد میں شامل ہونے کی امریکی درخواست کو رد کردیا تھا۔
جرمن حکومت کے ترجمان نے واضح طور پر آبنائے ہرمز میں موجودگی کی امریکی تجویز کو رد کردیا ہے۔
News ID 1892590
آپ کا تبصرہ